Document Verification

Member directory

trade fair & exhibition

INDOPACK 2016

 UNIDO Meeting @ GCCI 25-5-2016
NEWS

پریس ریلیز 
گوجرانوالہ26مئی2016ء 
گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدرمحمد اقبال شاہین اور نائب صدر شیخ عبدالرؤف نے مشترکہ بیان میں وفاقی وزیر خزانہکی توجہ تمام چیمبرز آف کامرس سے بھیجی گئی بجٹ پرپوزلز کی طرف مبذول کراتے ہوئےکہا ہے کہ مجوزہ بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی پیش کی جانے والی تجاویز پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے ۔نیز پالیسیاں مرتب کرتے ہوئے تمام چیمبر ز کو بھی اعتماد میںلیاجائے تاکہ بزنس کمیونٹی کو اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے اور وہاپنے کاروباری معاملات کو بہتر طریقے سے چلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بے جا ٹیکسوںکو ختم کیا جائے اور پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کیبجائے بڑے تاجرجن کا کاروباری ٹرن اوور زیادہ ہے اور وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ انہیںبھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے ۔نیز ایسے حضرات جو جعلی انوائسز کے ذریعے اپنے ٹیکسریفنڈ کلیم کر رہے ہیں ان کی وجہ سے اصل ٹیکس گزار اورمحکمہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔لہٰذا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔بزنس کمیونٹی پرامید ہےکہ مجوزہ بجٹ میں کاروباری حضرات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیکر ان کی مشکلات میںکمی کی جائیگی ۔
انہوں نے کہاکہ بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ناہموار ی سےمہنگائی کا ایک طوفان برپا ہو چکا ہے ۔اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسامان سے باتیںکر رہی ہیں ۔آئے روز بجلی، تیل، مختلف ٹیکسوں ،ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے بڑھتی ہوئیقیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے دونوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ لہٰذا مہنگائیکے اس جن کو قابو کرنے کیلئے حکومت مجوزہ بجٹ میں قوم کے وسیع تر مفاد میں سوچتےہوئے بجلی اور تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کر کے ان قیمتوں کم از کم تین سالکیلئے نافذ کر دیا جائے ۔اس سے یقیناًملک بھی ترقی کرے گا اور عوام پر بھی مثبتاثرات مرتب ہونگے۔